Monday, September 09, 2024
 

عبوری حکومت میں شمولیت؛ آرمی چیف طلبا سے بھی ملاقات کریں گے

 



ڈھاکا: بنگلادیشی طلبا رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکومت کے خاتمے کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے فریم کو ہم طے کریں گے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور پھر بھارت روانگی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اب ملک ایک عبوری حکومت چلائے گی۔

آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ اس عبوری حکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اور اس سلسلے میں انھوں نے صدر محمد شہاب الدین سے ملاقات کا عندیہ بھی دیا تھا۔

بعد ازاں بنگلادیشی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آرمی چیف جلد اساتذہ اور طلبا رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور عبوری حکومت سازی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ادھر طلبا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ انھوں نے تاحال سڑکوں پر ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ ہمارا مطالبہ ہے عبوری حکومت کی تشکیل میں ہماری تجاویز کو بھی دیکھا جائے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل