Friday, September 27, 2024
 

جنگ بند نہیں ہو گی، نیتن یاہو نے صاف انکار کر دیا

 



 نیویارک: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عالمی برادری کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی نہیں ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جمع ہونے والے متعدد سیکڑوں ممالک کے سربراہوں کی جانب سے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسرائیل کو اپنی بربریت جاری رکھنے کے لیے مزید 8.7 ارب ڈالر کی امداد دینے والے امریکا نے بھی نیتن یاہو سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کہا تھا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ پوری قوت اور طاقت کے ساتھ حزب اور حماس کے خاتمے کے لیے لبنان اور غزہ پر حملے جاری رکھیں گے، اور یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 4 روز سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل