Wednesday, December 11, 2024
 

افغانستان؛ طالبان وزیر خلیل الرحمان حقانی دھماکے میں جاں بحق

 



افغانستان میں وزارت مہاجرین کے دفتر پر ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے میں وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی کے بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کی ہے ان کے چچا دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ 58 سالہ خلیل الرحمان حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے اور2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکا وزارت کے دفتر میں ہوا جہاں وزیر خلیل الرحمان حقانی ایک اہم میٹنگ میں مصروف تھے۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ دھماکا خودکش ہوسکتا ہے۔   تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم افغانستان میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔ کسی کو دھماکے کی جگہ جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ متعدد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا۔ ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل