Tuesday, May 21, 2024

60 سالہ خاتون نے مقابلہ حسن جیت کر سب کو حیران کر دیا

 



 بیونس آئرس: حال ہی میں 60 سال کی ایک خاتون نے مس​​ بیونس آئرس (ارجنٹینا کا دارالحکومت) کا خطاب جیت کر مس یونیورس، ارجنٹینا کے مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیونس آئرس سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ وکیل اور صحافی الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے حال ہی میں مس بیونس آئرس کا ٹائٹل اپنے نام کرکے اور مس ارجنٹینا کے بیوٹی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرکے مقامی افراد اور انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں دال دیا ہے۔

نوجوان نظر آنے والی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا نے درجنوں کم عمر خواتین سے مقابلہ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

60 سالہ خاتون کی بظاہر دکھنے والی جوانی نے بہت سے لوگوں کو چونکا دیا جن میں سے کئی نے کہا ہے کہ ان کے پاس مس یونیورس، ارجنٹینا کا مقابلہ جیتنے کا اب ایک اچھا موقع ہے۔

مس یونیورس، ارجنٹینا 25 مئی کو منعقد ہوگا اور اس میں ارجنٹینا کے دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والی امیدوار خواتین حصہ لیں گی۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیجینڈرا ماریسا نے بتایا کہ وہ ہفتے میں تین بار ورزش کرتی ہیں، وقفے وقفے سے روزے رکھتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ صحت بخش کھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جلد پر اچھی کریمیں بھی استعمال کرتی ہیں۔

الیجینڈرا طلاق یافتہ اور سنگل ہیں جس پر ان کا مذاق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاید ان دونوں عناصر نے بھی ان کی اس کامیابی کو ممکن بنایا ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل