Thursday, November 21, 2024
 

میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے

 



بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل عبدالرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل عبدالرحمان نے انکشاف کیا کہ قطر میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کیرالہ میں ایک انٹرنیشنل میچ کھیلے گی، جس کے تمام تر انتظامات حکومت کرے گی۔ اگر میسی ہندوستان آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ ان کا ملک کا دوسرا دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ ستمبر 2011 میں ہوا تھا جب ارجنٹائن نے فیفا دوستانہ میچ میں وینزویلا کا مقابلہ کیا تھا۔ ارجنٹائن نے اس میچ میں لیونل میسی کی بدولت نکولس اوٹامینڈی کی مدد سے میچ 1-0 سے جیتا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل