Loading
نائجر کے صحارا صحرا میں 50 افراد پیاس اور شدید گرمی سے ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحارا صحرا میں گاڑی خراب ہونے کے باعث پھنس جانے والے کم از کم 50 افراد شدید گرمی اور پانی کی کمی کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد ایک گاڑی کے ذریعے صحرا عبور کر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی۔
امداد نہ پہنچنے اور درجہ حرارت انتہائی بلند ہونے کے باعث مسافر کئی دن تک صحرا میں محصور رہے جس کے نتیجے میں بیشتر افراد پیاس اور گرمی کی شدت سے ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ چند زندہ بچ جانے والوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صحارا صحرا میں غیر قانونی ہجرت اور دشوار گزار سفری راستوں کے باعث اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل