Loading
نیپالی کوہ پیما داوا ماؤنٹ ایورسٹ سے 6 دن بعد زندہ مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق داوا شرپا کے اہلخانہ نے انہیں مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن داوا 6 روز تک ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا رہنے کے بعد زندہ مل گیا۔
داوا کا کہنا ہے کہ برف پوش پہاڑ پر 6 دن برف چبا کراور جیبوں میں پڑی چاکلیٹس کھا کر گزارا کیا، لاپتا نہیں ہوا بلکہ آکسیجن سلینڈر خالی ہونے پر پیچھے رکنے پر مجبور ہوگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق داوا کا اس وقت کٹھمنڈو کے اسپتال میں ڈی ہائیڈریشن، فروسٹ بائیٹ اور ایک ٹوٹی ہڈی کا علاج جاری ہے۔
ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے نیپال کا رخ کرتے ہیں اور اس مہم جوئی کے دوران متعدد سیاح اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل