Saturday, June 06, 2026
 

امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، پاسدارانِ انقلاب

 



پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور اس کی مکمل بندش کا ذمہ دار اب امریکا ہوگا۔ امریکا نے ایران میں گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ امریکی سینٹکام کے مطابق امریکی طیاروں نے مبینہ طور پر داغے گئے 4 ایرانی ڈرونز کے جواب میں کارروائی کی اور تمام ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔ امریکی سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو روکا گیا اور اس حملے میں کسی امریکی اہلکار کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر وارننگ فائر کیے گئے تھے ۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ امریکی حملے کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ 4 ٹینکروں پر فائرنگ کی جو بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے گرزنے کی کوشش کر رہے تھے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ ترین حملے میں ایران نے7میزائل داغے تھےجن میں سے 6 کو روک لیا گیا جبکہ ساتواں میزائل ہدف تک نہ پہنچ سکا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل