Friday, October 18, 2024
 

ٹرمپ نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

 



  واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے فوری پر غزہ کے خلاف جنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ پر حملے بند کر دے، ان کی مزید کہنا تھا کہ ان حملوں سے عالمی سطح پر اسرائیل کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو منظم کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس وقت امریکا میں موجود ہیں، انہوں ے امریکی کانگریس سے خطاب بھی کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے دورے کے دوران امریکی صدر کے علاوہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل