Sunday, May 19, 2024

پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان

 



 اسلام آباد: پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات 16 مئی کو ہوں گے۔

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ طالبات کی یونین سازی کے لئے”سٹوڈنٹس کونسل“ کے سالانہ انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسٹوڈنٹس کونسل کے قواعد ضوابط، ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا۔

اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کے لئے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے، یہ الیکشن مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز حصوں میں ہوں گے،ہر حصہ میں صدر،نائب صدر،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری چار عہدوں کے الیکشن ہوں گے۔

ہر کلاس میں بھی ایک ایک کلاس نمائیندہ منتخب کیا جائے گا،ہر سیٹ کے لئے بار کونسلز اسٹائل میں صرف ہر امیدوار انفرادی اکیلا الیکشن میں حصہ لے گا گروپ الیکشن کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت تعلیم نے اسٹوڈنٹس کونسل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات ”بچلی سطح تک جمہوریت اور جمہوری اقدار کا فروغ ہے“سٹوڈنٹس یونین سیاسی تھیں اس میں گروپ بنتے تھے سٹوڈنٹس کونسل صرف انفرادی ہوں گی۔

کاغذات نامذدگی 8 تا 10 مئی جمع ہوں گے،اسکروٹنی 11 مئی کو ہوگی،انتخابی نشانات 11 مئی کو جاری ہوں گے پوسٹر سازی انتخابی 12 مئی کو ہوگی،انتخابی مہم 13سے15 مئی ہوگی،پولنگ 16 مئی ہوگی الیکشن نتائج بابت اپیلیں17 مئی کو ہوں گی فیصلے بھی اسی وقت جاری ہوجائیں گے۔

باقاعدہ الیکشن کمشنر ٹیچر نامزد ہوگا، بیلٹ پیپرز بیلٹ باکس ہوں گے پولنگ ایجنٹ ہوں گے، ہر امیدوار نظم و ضبط، ضابطہ اخلاق،شائسہ مہم،نتائج قبول کا پابند ہوگا،یہ انتخابات آئیندہ ہر سال ہوا کریں گے۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ تعلیم پنجاب ملک غلام فرید نے تمام تفصیلات سکول سربراہان ایجوکیشن افسران کو جاری کر دی ہیں،اسٹوڈنٹس کونسل کا مقصد تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ، اسپورٹس میں اضافہ،تقریری تحریری مضمون نویسی مقابلوں کا فروغ ہوگا۔

الیکشن بعد تمام منتخب نمائیندے حلف اٹھائیں گے منتخب نمائندے وزراء ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مہمامان خصوصی ہوں گے سیکنڈری سطح کے اسٹوڈنٹس کونسل الیکشن موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اگست کے آخری ہفتہ میں ہوں گے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل