Sunday, May 19, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی

 



 لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’میٹرکس جرسی‘ کی رونمائی کی گئی جس کے ڈیزائن میں وہ جذبہ نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا ہے۔

پی سی بی نے نئی جرسی میں قومی کرکٹرز کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

میٹرکس جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ جرسی پہن کر شائقین پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہماری شاندار روایات دکھانے کے لیے تیار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل