Wednesday, January 22, 2025
 

وزیراعلی پنجاب کی ایڈیٹ شدہ تصاویر، ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کیلیے سائبرکرائم کراچی سے مدد مانگ لی

 



سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈیٹ شدہ تصاویر ڈالنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے لاہور نے سائبر کرائم کراچی سے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم لاہورکو مطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ملزم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ نازیبا تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کراچی نے لاہور سائبر کرائم سے تحریری درخواست طلب کر لی۔ ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے مسیج یا زبانی درخواست پرکارروائی سے قانونی پچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ملزم کی موجودگی کے مقام کی نشاندہی کر لی گئی۔ تحریری درخواست پر کارروائی ہو گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل