Sunday, May 19, 2024

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

 



  کراچی: پولیس نے شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ’را‘ کے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ دو انتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے اور تمام تفصیلات و تصاویر بیرون ملک بھیجتے تھے۔

ایس ایس پی حسن سردار نے بتایا کہ ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل