Loading
سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی تاہم اس میچ کی دونوں اننگز میں بابراعظم محض 8 اور 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے انکا اعتماد خراب ہورہا ہے، اب سیریز جیتنے کے بعد بھی ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کررہے تو انہیں آرام دینا چاہیے لیکن پلئینگ الیون کیساتھ رکھنا ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: زیادہ مقبول کون؟ بابراعظم یا شاہد آفریدی؟ سابق کپتان کا بڑا دعویٰ انہوں نے کہا کہ اگر پچ پہلے ٹیسٹ جیسی رہی تو دوسرے ٹیسٹ میں انکے اعتماد کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ قبل ازیں بابراعظم کو گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی ٹیسٹ سیریز سے دڑاپ کردیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: سرفراز کو رخصت کرنے کے بعد سعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل