Loading
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اور این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق عمان سے گرفتار قتل کے اشتہاری ملزم کی شناخت فاران ملک کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو عمان ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔ آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم تھانہ صدر پسرور کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم گزشتہ ایک سال سے بیرون ملک فرار تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول مسقط کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے باعث ممکن ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24 گھنٹے پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل