Loading
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں جرمن زبان میں مہارت کے ساتھ گفتگو کر کے سب کو حیران کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن زیزر سے وزیراعظم نے جرمن زبان میں گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کی ترقی کے لیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ملک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ترقی آئے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد اب ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم کا تقریب میں اپنی کثیر لثانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور سعودی و متحدہ عرب امارات کے سفرا سے عربی زبان میں گفتگو کی جس پر ماحول خوشگوار ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل