Loading
سنجے لیلا بھنسالی کی شاہکار فلم ’پدماوت‘ اپنی ساتویں سالگرہ کے موقع پر 6 فروری کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اور یہ بھارتی سینما کی سب سے شاندار اور کامیاب فلموں میں شامل ہے۔ پہلے خبریں سامنے آئیں کہ فلم 24 جنوری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی، لیکن تازہ اعلان کے مطابق فلم اب 6 فروری 2025 کو بڑے پردے پر دوبارہ پیش کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق فلم کے میکرز نے سوشل میڈیا پر کی، جہاں انہوں نے اعلان کیا، ’’یہ شاہکار اب ایک نئی تاریخ کے ساتھ - 6 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہو رہا ہے! بڑے پردے پر اس تاریخی داستان کو دوبارہ جئیں۔‘‘ ’پدماوت‘ کی کہانی ملک محمد جائسی کی مشہور نظم ’پدماوت‘ پر مبنی ہے، جو رانی پدماوتی کی غیر معمولی خوبصورتی اور بے مثال حوصلے کی داستان سناتی ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی، رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی، اور شاہد کپور نے راجہ رتن سنگھ کا کردار نبھایا۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنی شاندار کہانی، عمدہ سینماٹوگرافی، اور اعلیٰ پروڈکشن کے باعث شائقین کے دل جیت لیے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل