Loading
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر بھر میں 2 ماہ کے لیے کچرا، ملبہ اور دیگر فضلہ پھیکنے پر پابندی لگادی، خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر میں کھلی جگہوں کے ساتھ نالوں کے اندر اور اطراف میں کچرا، ٹھوس فضلہ، ملبہ اور دیگر سامان پھینکنے پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق 23 جنوری سے 23 مارچ تک ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف علاقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اختیار ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل