Loading
وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 جنوری کو امریکی صدارت کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں انہیں اعلیٰ منصب حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی تاریخ کے 47 ویں صدر ہیں جبکہ وہ یہ عہدہ دوسری بار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر کی سیاسی اور شو بز کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل