Friday, January 24, 2025
 

ہمسایہ ملک کی انٹیلیجنس نے کہا ہم آپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، بلوچ کمانڈر

 



مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔ مختلف دہشتگرد تنظیموں کو چھوڑ  کر ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔  دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بھرپور نقصان پہنچایا، غیر ملکی ایجنسی نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔  دہشت گرد کمانڈر نے کہا کہ بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں، پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل