Loading
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی، اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے، جبکہ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، وہ تنخواہ کی مد میں 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے۔ اس سلسلے میں اسپیکر آفس کا موقف ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل