Sunday, May 19, 2024

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

 



 اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق ماہ مارچ پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکٹرک صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

electric nepra notification 2024واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل