Sunday, May 19, 2024

کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

 



  کراچی: شہر قائد میں مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ کئی روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی یپش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر برقرار رہنے جبکہ ہوا می نمی کا تناسب بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی روز کے دوران گرمی کی لہر کے باعث وسطی سندھ کے اضلاع میں درجہ حرارت 47 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ کو شہر میں ہواؤں میں  نمی کاتناسب مزید بڑھ گیا اور گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 36.9ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا جبکہ ،بدھ کومئی کے ایوریج ٹمپریچر سے 1.1ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہوائیں چلنے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ شہرمیں گرم ومرطوب موسم کے باوجود بدھ کی دوپہر ہوا میں نمی کا تناسب گذشتہ روز کے مقابلے میں 5 فیصد مذید اضافے کے بعد 59فیصد ریکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ہوامیں نمی کاتناسب 75فیصد تک بڑھا،جس کی وجہ سے شدید گرمی و حبس محسوس کیا گیا، جس کے سبب دن کے وقت اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جبکہ بدھ کو مئی کے ایوریج ٹمپریچرسے1.1 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل