Monday, May 20, 2024

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا

 



ڈی آئی خان: شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے پرائیویٹ اسکول کو بموں سے اڑا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لڑکیوں کے ایک پرائیویٹ اسکول کو بموں سے اڑا کر تباہ کردیا گیا۔

اسکول کے چوکیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے اسکول کو بموں سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اسکول کے 2 کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مسلح افراد نے مجھے بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چھوڑ دیا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ اسکول علاقے میں لڑکیوں کا واحد پرائیویٹ اسکول تھا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے واقعے کے بعد اسکول سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل