Monday, May 20, 2024

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان اور جاپان 11 مئی کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے

 



 لاہور: پاکستان اور جاپان کے مابین اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل گیارہ مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا آخری پول میچ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے پچیس جون سے نیشنل جونیئر ہاکی  چیمپئن شپ کا اعلان کردیا۔ یہ چیمپئن شپ راولپنڈی میں ہوگی۔

صدر پی ایچ ایف طارق حسین بگٹی کے مطابق سینئر کے ساتھ ہماری فوکس نئے لڑکوں کی تلاش پر بھی ہے اور جونیئر سطح پر اگلے سال شیڈول جونیئر ورلڈکپ کے لیے ہم نے بھرپور پلاننگ کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں ملنے والے ٹیلنٹ کو بہترین کوچنگ کے ساتھ بیرون ملک زیادہ سے زیادہ ٹورز کرائےجائیں گے۔

طارق حسین بگٹی نے کہا پاکستان سینئر ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی ہوتو یہ بہت آگے جاسکتےہیں، پی ایچ ایف کے فنڈز کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بطور صدر پی ایچ ایف اس بات کو یقین بنانے کی کوشش کروں گاکہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونسز سمیت تمام ایشوز کو حل کرسکوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل