Monday, May 20, 2024

محمد نورالحسن کی سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کی ویڈیوز وائرل

 



ترکیہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن نے اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کی ویڈیوز شیئر کردیں۔

پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی اردو زبان میں نشریات کا آغاز ہوچکا ہے، اس سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 6 مئی کو نشر کی گئی۔

سیریز کی نشریات کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جوکہ ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بنائی گئیں۔

محمد نورالحسن نے مداحوں کو سیریز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے سیٹ دکھائے اور ساتھ ہی سیریز کی وہ مسجد بھی دکھائی جوکہ اب حقیقی مسجد میں تبدیل ہوچکی ہے۔

اداکار نے سیریز میں استعمال ہونے والے برتن، ہتھیار، گھوڑے اور خیمے بھی مداحوں کو دکھائے اور اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

ایک تصویر میں محمد نورالحسن کو سیریز میں سلطان صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار اغور غنيش (Uğur Güneş) کے ہمراہ بھی دیکھا گیا۔

محمد نورالحسن کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُنہوں نے سیریز میں اہم کردار کیا ہے لیکن ابھی تک اداکار نے اپنی کردار کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

دوسری جانب محمد نورالحسن کی یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکار کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوا۔

مزید پڑھیں: تاریخی ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ اردو زبان میں نشر ہونے کو تیار

اسلامی تاریخ پر مبنی سیریز کے لیے تقریباََ 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے آڈیشن دیے تھے، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عائشہ عُمر، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سیریز کی کاسٹ میں شامل ہوں گے لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل