Loading
کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مسجد الحرام میں نکاح کے بعد سے شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں اداکارہ نے نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیے ہیں۔ کبریٰ خان نے اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں انھوں نے عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔ اس دلکش جوڑے کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کبریٰ خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر ہیں۔ اس تصویر میں کبریٰ خان نے بلش پِنک رنگ کا غرارہ پہن رکھا ہے اور خوبصورت لباس پر اپنے ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس دلکش لباس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور ساتھ ہی قیمت کا بھی اندازہ لگانے لگے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق کبریٰ خان کے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے اور اس کا نام ’برائے کبریٰ‘ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل