Wednesday, February 26, 2025
 

قائمہ کمیٹی داخلہ نےمصطفیٰ عامر قتل کیس کا نوٹس لے لیا،آئی جی سندھ طلب

 



قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی میں مصطفٰی عامر قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اغوا کے  بعد گاڑی سمیت جلائے جانےو الے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا ہے۔  قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اس معاملے پر آئی جی سندھ کو جمعہ کے روز طلب کرلیا ہے اور انہیں متعلقہ حکام کے ہمراہ قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔   سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ارمغان کی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔     

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل