Loading
ماہِ رمضان کے بابرکت اور مقدس مہینے کے شایان شان استقبال کے لیے سعودی حکومت نے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب نے دنیا بھر میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کے 45 ممالک میں قرآن پاک کے 12 لاکھ نسخے بھیجنے کی منظوری دی ہے۔ قرآن مجید کے ان نسخوں کی تقسیم مملکت کے اسلامی و ثقافتی مراکز اور سعودی سفارت خانوں کے ذریعے کی جائے گی۔ قرآن پاک یہ دیدہ زیب نسخے ایک خاص ایڈیشن ہیں جو شاہ سلمان کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تحفہ ہیں۔ ان نسخوں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہایت مہارت اور کاریگری کے ساتھ طباعت کی گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کے ان نسخوں کی دنیا بھر کے ممالک میں ترسیل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل