Loading
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگر مگر کا معاملہ بھی دلچسپ ہوگیا۔ گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔ گروپ بی میں بدھ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اب جمعہ کو لا ہور ہی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں 5 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا،بصورت دیگر افغانستان یہ میچ جیت کر 4 پوائنٹس سے تقویت پاکرسیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ یکم مارچ کو کراچی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں ہوگا۔ جیت کی صورت میں جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں شرکت کا حق دار بنے گا۔ تاہم، اگرآسٹریلیا اور جنوبی افریقا اپنے آخر میچز میں شکست سے ہمکنار ہوئے تو بہترین رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی اور دوسرا سیمی فائنل5 مارچ کو لاہور میں طے ہے۔ سیمی فائنل میں بھارت کی کامیابی کی صورت میں فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ورنہ لاہور میں ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل