Wednesday, March 19, 2025
 

ملائیشیا میں 15 بنگلادیشی کرکٹرز کی گرفتاری، حقیقت سامنے آگئی

 



ملائیشیا میں 15 بنگلا دیشی شہریوں کو کرکٹرز کا روپ دھار کر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (اے کے پی ایس) کے مطابق ملزمان نے کرکٹ یونیفارم پہن کر اور ٹورنامنٹ منعقد کرانے والی تنظیم کا خط دکھا کر ایجنسی کے افسران کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔ تاہم، تفتیش میں معلوم ہوا کہ پیننگ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا جانے والا مبینہ خط جعلی تھا۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 21 مارچ تا 23 مارچ 2025 کےدرمیان کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد شیڈول نہیں ہے۔ ایجنسی کے مطابق ملزمان اس وقت مزید مشکوک ہوگئے جب انہوں نے اسپانسر کو بطور ضامن لانے کی کوشش کی۔ ملزمان کو 17 مارچ کو کوالالمپور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل