Loading
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں گرفتار ملزمہ کی ضمانت مسترد کردی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ دھماکا کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمہ گل نساء کی ضمانت مسترد کردی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ عدالتی ریڈر نے شام کو رابطہ کرکے ضمانت مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ پر ائیر پورٹ بم دھماکا کیس میں سہولتکاری کا الزام ہے۔ بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل