Wednesday, March 26, 2025
 

تھائی لینڈ میں قدیم شہر کی باقیات دریافت

 



ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے شمالی تھائی لینڈ کے قدیم شہر ناکھون راچِزما کے نیچے دفن شہر کی باقیات دریافت کر لیں۔ چولالونگکورن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سانتی پیلوپلی کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ یہ گمنام شہر جدید ناکھون راچِزما کے مرکز کے نیچے دفن ہے۔ یہ دریافت جزوی طور پر حادثاتی ہے جو کہ 1954 میں رائل تھائی سروے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لی گئیں فضائی تصاویر کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔ فضائی تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر سانتی زمین میں دفن بند کی نشان دہی کی، جس سے مصنوعی تعمیر کا پتہ لگتا ہے۔ حساب و کتاب سے معلوم ہوا کہ قدیم شہر کا رقبہ تقریباً 3.4 مربع کلو میٹر تھا۔ اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ گمشدہ شہر اس موجودہ شہر سے دُگنا بڑا ہوگا جبکہ دیگر قدیم برادریوں کے رقبوں سے بڑا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل