Tuesday, April 01, 2025
 

سعودیہ میں عید کا چاند دیکھنے کی اپیل؛ امارات میں چاند دیکھنے کیلیے ڈرونز کا استعمال

 



سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آج 29 واں روزہ ہے جہاں عید الفطر کا چاند تلاش کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔  سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی شہادتیں عدالت میں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرونز کے ذریعے چاند دیکھا جائے گا۔  دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل