Tuesday, April 01, 2025
 

وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں، بلاول

 



پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی سربراہ اختر مینگل پر خودکش حملہ تشویش ناک ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی، سردار اختر مینگل پر خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے 30 کلومیٹر دور واقعے علاقے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں اختر مینگل اور دیگر رہنما محفوظ رہے تھے۔ دھماکا بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل