Loading
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار بونی کپور نے اپنی آنجہانی بیوی سری دیوی اور شو مین راج کپور کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ بونی کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصاویر ماضی کی کامیاب ترین فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کی سلور جوبلی کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کی ہے۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ ایک تصویر میں راج کپور انکل اور سری دیوی محو گفتگو ہیں جس میں وہ آنجہانی اداکارہ کو اپنی فلم ’گھونگھٹ کے پٹ کھول‘‘ کی کہانی بتا رہے تھے۔ ہدایتکار بونی کپور نے کہا کہ راج کپور انکل گھونگھٹ کے پٹ کھول میں سری دیوی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ View this post on Instagram A post shared by Boney.kapoor (@boney.kapoor) اس تقریب میں راج انکل نے سری دیوی کو فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کی سلور جوبلی پر ٹرافی بھی پیش کی تھی۔ بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی کے ساتھ ’’ہولی‘‘ سب سے زیادہ خوشگوار تھیں۔ انھوں نے سری دیوی کی ہولی کے رنگوں سے کھیلنے کی ایک پرانی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بھارت میں ہندوؤں کے تاریخی تہوار ہولی منایا گیا ہے اور بونی کپور نے ہولی میں سری دیوی کو مِس کر رہے ہیں۔ بونی کپور کو سری دیوی سے 1987 میں فلم مسٹر انڈیا کے سیٹ پر پیار ہوگیا تھا اور جوڑے نے 1996 میں خفیہ شادی کی تھیں۔ جوڑے کی دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور ہیں۔ سری دیوی کی 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل کے واش روم کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل