Thursday, April 03, 2025
 

گیس لیکیج دھماکا؛ ایک ہی گھر کے 6 خواتین و بچے جھلس کر جاں بحق

 



گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلسنے والے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کا واقعہ  پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے زندگی کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے اور3 خواتین شامل ہیں۔ آگ سے جھلسنے والے میں تمام افراد لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 6 روز قبل سلنڈر میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی تھی، جس میں 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو  گئے تھے۔ ایل پی جی گیس لیکیج سے لگنے والی آگ نے پورے گھر کر لپیٹ میں لے لیا تھا، جس سے بچے 100فیصد جب کہ بڑے 40سے 70فیصدجھلس چکے تھے۔ جاں بحق افرادکومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔حادثے کے عبد سے علاقے میں فضا سوگوار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل