Thursday, April 03, 2025
 

پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی

 



نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوگئی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز  بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ قومی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز نہایتی مایوس کُن انداز میں کیا، پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے 11 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، بابراعظم نے بھی ان کی تقلید کی اور 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق کی ہمت صرف 3 رنز پر جواب دے گئی۔  مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ کپتان محمد رضوان نے 27 گیندوں کا سامنا کیا اور محض 5 رنز بناکر روانہ ہوگئے جبکہ سلمان آغا 9 رنز بناسکے، دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر 13، محمد وسیم 1، عاکف جاوید 8 اور حارث رؤف 3 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔  مزید پڑھیں: بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟ ادھر گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس شکست کیساتھ ہی نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل