Thursday, April 03, 2025
 

لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی

 



موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے دونوں لڑکیاں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔  پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں۔ لڑکیوں کی لاشوں کا بائیو میٹرک کیا جا رہا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل