Thursday, April 03, 2025
 

عمران خان سے ملاقات کیلیے  علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے

 



عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی ا مین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ علی امین گنڈاپور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔  ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔ ذرائع کا کہنا  ہے کہ آج کی ملاقات میں گزشتہ روز دی گئی ہدایات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔ عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل