Loading
نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔ خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کاہی نظامپور کے قریب اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد لاش کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔ مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل