Loading
اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا ہے کہ کسی خاتون کو بار بار یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی محنت سے وہاں پہنچی ہے، اس کو کسی نے پہنچایا نہیں ہے لیکن مردوں کو یہ وضاحت نہیں دینی پڑتی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مردوں کو یہ نہیں بتانا پڑتا کہ میں محنت سے یہاں پہنچا ہوں، خواتین کو یہ بتانا پڑتا ہے، بار بار بتانا پڑتا ہے کہ وہ جس پوزیشن پر بیٹھی ہوئی ہے وہاں وہ اپنی محنت سے پہنچی ہوئی ہے، وہ کسی پرچی کے تھرو نہیں آئی ہے یا وہ کسی کی منظور نظر ہو کر وہاں نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلزم ٹف فیلڈ تو نہیں ہے شاید پرسن ٹو پرسن ویری کرتا ہے اس لیے کہ آپ نے آغاز میں بات کی تھی کہ جس کام میں آپ کو مزہ آتا ہے وہی کام آپ کر رہے ہوتے ہو وہ آپ کیلیے مشکل نہیں ہوتا۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ ہم ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے آن سکرین ہوتے ہیں ویسے ہی آف اسکرین ہوتے ہیں ہمارا برتائو عام انسانوں جیسا ہی ہوتا ہے، ہمیں تو صحافت کے علاوہ اور کوئی کام بھی نہیں آتا۔ اینکر پرسن انیقہ نثار نے کہا کہ نہ تو مجھے جرنلزم کا شوق تھا اور نہ میں نے اس وقت تک پڑھا تھا، چارٹرڈ اکائونٹینسی کر کے، نمبر پڑھ کہ ، میتھیمیٹکس ، کیلکولیشنز وہ ساری چیزیں کر کے آئی لیکن ڈبیٹر میں ہمیشہ سے تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل