Loading
بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔ دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد قیصر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے خاموش رہنے کی استدعا کی اور اختلافات کو پارٹی کے اندر ہی رکھنے کا مشورہ دیا، انہوں ںے دونوں رہنمائوں سے متعلق بیان کو بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے نوٹس میں لانے کا بھی کہہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ دونوں رہنما میڈیا پر بیانات دینے سے گریز کریں گے۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کے معاملے پر مکمل تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن، بےقاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق تیمور جھگڑا کے سوشل میڈیا پر خفیہ دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل