Loading
چین کی جانب سے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ چین نے جلدبازی اور گھبراہٹ میں بڑی غلطی کردی۔ امریکی صدر نے مزید لکھا کہ یہی وہ غلطی ہے جسے وہ (چین) افورڈ نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ چین کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ 10 اپریل سے امریکی درآمدات پر 34 فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ جیسا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز چین کی درآمدی اشیا پر بھی اتنا ہی ٹیرف عائد کیا تھا۔ بالکل ویسا ہی ہے جیسا ٹرمپ انتظامیہ نے چند روز قبل چین پر لگایا تھا۔ خیال رہے کہ چین امریکا کا دوسرا بڑا درآمدی ذریعہ اور تیسری بڑی برآمدی منڈی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل