Saturday, April 05, 2025
 

دہشت گردی کے ذمہ دار گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لینے والے ہیں، بیرسٹر سیف

 



بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بلاول بھٹو کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے نانا کی برسی پر بھی عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔  انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو پچھلے کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لے رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ عمران خان 2018 میں اقتدار میں آئے اور ان کے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور اس کا حل افغانستان سے بات چیت میں ہے جسے وفاقی حکومت نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول وفاق میں جعلی حکومت کا برابر حصہ دار ہے اور دہشت گردی کے حوالے سے بلاول کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ بطور وزیر خارجہ افغانستان کا دورہ گوارا نہیں کیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ تو ہمیں بات کرنے دیتی ہے اور نہ ہی خود کوئی اقدامات کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل