Loading
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچیں اور اب پیپلزپارٹی والے مگر مچھ کے آنسو بھا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، ادارے پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں بات نہیں کرنے دی جبکہ ہم نے اس رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی اس وجہ سے ہم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نام نکال لیے۔ عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے رکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں اور آج عوامی ردعمل کی وجہ سے اپنا موقف تبدیل کررہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ، عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل