Wednesday, April 16, 2025
 

پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی

 



پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔ پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل