Loading
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے حکام نے بتایا کہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیرملکی کرنسی ڈیلرزکے خلاف جمشید روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو غیرملکی کرنسی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد سے بھرے موبائل فون سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 12,000 امریکی ڈالرز، 2 موبائل فونز تحویل میں لیےگئے ہیں اور گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل