Loading
لاہور سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا پولیس اہلکار اصل میں محکمہ پولیس کا ملازم نکلا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔ ویڈیو میں اہلکار کو وردی میں دیکھا گیا جبکہ وہ کاشف ضمیر کے ساتھ ایک تقریب میں پیسوں کا تھال اٹھائے نظر آیا، جس پر پولیس حکام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان دیا کہ اہلکار کا یہ طرزِ عمل پوری فورس کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے۔ فیصل کامران کے مطابق پولیس نے متعلقہ اہلکار کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار اپنی ریسٹ کے دوران ذاتی طور پر ٹک ٹاکر کے ساتھ تقریبات میں جاتا رہا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید افراد کے ملوث ہونے کی صورت میں ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل