Loading
آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے اہلیہ کی موت اور دبئی حادثے سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف فلمساز بونی کپور نے اپنی اہلیہ اور لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت کے پانچ سال بعد ایک انٹرویو میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سری دیوی کو طویل عرصے سے بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت تھی، اور وہ اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے اکثر سخت ڈائٹنگ کیا کرتی تھیں۔ بونی کے مطابق، سری دیوی نمک کے بغیر کھانا کھاتی تھیں اور کئی بار بھوکی رہا کرتی تھیں اور کئی بار بیہوش بھی ہو جایا کرتی تھیں۔ بونی کے مطابق سری دیوی کی یہی کریش ڈائٹ اور بیہوش ہوجانے کا مسئلہ ان کی اچانک موت کا سبب بنا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز اداکارہ اس قدر سخت ڈائٹ اسے روکتے تھے تاہم وہ اسے جاری رکھتی تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) بونی کپور نے یہ بھی بتایا کہ سری دیوی کی موت کے بعد انہیں دبئی پولیس نے 24 سے 48 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور متعدد سوالات کیے گئے۔ اس دوران انہوں نے جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ٹیسٹ بھی دیے، تاہم بعد میں دبئی پولیس نے ان کی موت کو حادثاتی قرار دے کر بونی کپور کو کلین چٹ دے دی۔ اداکار ناگرجنا نے بھی ایک واقعہ بتایا کہ سری دیوی ایک فلم کے دوران واش روم میں گر گئی تھیں اور ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے، جو ان کے کریش ڈائٹ کا نتیجہ تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل